اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بدھ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلمپنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کا بدھ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بدھ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلمپنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
29 جولائی 2026ء کو ضروری مرمت، دیکھ بھال اور ترقیاتی کاموں کے باعث اسلام آباد سرکل میں صبح 5:00 بجے سے 11:00 بجے تک ، کھنہ ڈاک، برما، غوری گارڈن، یو سی 2، وحید آباد، رحمان انکلیو جبکہ صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک پیر سوہاوہ فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 5:00 بجے سے 11:00 بجے تک النور کالونی، قدیر روڈ اور صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک ای ایم ای کمپلیکس، جھنگی، پی اینڈ ٹی وانی، اظہر آباد، سی ڈبلیو او فیڈرز، اٹک سرکل میں صبح 5:00 بجے سے 11:00 بجے تک باہتر موڑ، پی سمال انڈسٹریل، کوہستان انکلیو، کاشف گل، ماڈل ٹائون، مکس انڈسٹری جبکہ صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک کچہری، دارالاسلام کالونی،
اٹک کینٹ، ڈھوک فتح فیڈرز، جہلم سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک چھپر شریف، سٹی ہائوسنگ، سنگھوئی، صفدر شہید، نتھوالہ، لنگرپور، پکھوال، جکڑ، ایف 9 (چک دولت) فیڈرز جبکہ جی ایس او سرکل میں صبح 8:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک 132 کے وی گرڈ سٹیشن روات II کے پاور ٹرانسفارمر ٹی 1، صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی-برہان، صبح 8:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی -پلندری اور 132 کے وی نیو واہ -باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔








