پنجاب ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق جبکہ 1419زخمی

ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1246ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 647 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق 772 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔

لاہور۔28جولائی (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1246ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 647 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق 772 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 819 ڈرائیوز،61کم عمرڈرائیور، 465 مسافراور150پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 240 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت 294 متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 91حادثات میں 89 متاثرین کے ساتھ دوسر ے، فیصل آباد 86 حادثات میں 102متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1434متاثرین میں 1144مرد اور290خواتین شامل ہیں۔