ین کے مقابل ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی

نیویارک ۔ 7 جون(اے پی پی) امریکی کرنسی مارکیٹ میں ین کے مقابل ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہوئی جس کی وجہ فیڈرل ریزرو کی سربراہ کا قرضوں پر شرح سود میں اضافے کے حوالے سے بیان ہے۔نیویارک میں ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ 107.57 ین فی ڈالر رہی۔یورو کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ کچھ دیر کیلئے بڑھ کر 1.1326 ڈالر فی یورو رہنے …

نیویارک ۔ 7 جون(اے پی پی) امریکی کرنسی مارکیٹ میں ین کے مقابل ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہوئی جس کی وجہ فیڈرل ریزرو کی سربراہ کا قرضوں پر شرح سود میں اضافے کے حوالے سے بیان ہے۔نیویارک میں ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ 107.57 ین فی ڈالر رہی۔یورو کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ کچھ دیر کیلئے بڑھ کر 1.1326 ڈالر فی یورو رہنے کے بعد واپس 1.1355 ڈالر فی یورو ہوگئی۔ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں تیزی رہی جو پچھلے کاروباری روز کی شرح 121.17 ین فی یورو سے بہتر ہوکر 122.15 ین فی یورو رہی۔

Leave a Reply