"وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے جگلوٹ-سکردو روڈ کی بحالی اور بیلی پل کی تنصیب پر پاک فوج، ایف ڈبلیو او، این ایچ اے، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔”
وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کا جگلوٹ-سکردو روڈ کی بحالی پر پاک فوج، ایف ڈبلیو او اور متعلقہ اداروں کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
گلگت۔ 28 جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے جگلوٹ سکردو روڈ کی بحالی اور بیلی پل کی تنصیب پر پاک فوج، ایف ڈبلیو او ، این ایچ اے ، ضلعی انتظامیہ، جی بی ڈی ایم اے ، کمشنر بلتستان، ڈپٹی کمشنر گلگت اور سکردو سمیت تمام متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مسلسل بارشوں اور گلیشیئرز پگھلنے کے باعث شاہراہوں کی بحالی میں شدید مشکلات کا سامنا تھا جس کی وجہ سے مقامی آبادی اور سیاحوں کو پریشانی اٹھانی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے محدود وسائل کے باوجود تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر دن رات انتھک محنت کی اور شاہراہوں کی جلد بحالی کو ممکن بنایا۔ علاوہ ازیں، وزیرِ اعلیٰ نے استور ویلی روڈ کی بروقت بحالی پر بھی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیرِ اعلیٰ نے سڑکوں کی بندش کے دوران پھنسے ہوئے سیاحوں اور مقامی لوگوں کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ گلگت بلتستان نے سیاحوں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے تھے۔








