آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات منصفانہ، شفاف اور غیرجانبدارانہ انداز میں منعقد ہوئے، عوام نے آزادانہ اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات منصفانہ، شفاف اور غیرجانبدارانہ انداز میں منعقد ہوئے، عوام نے آزادانہ اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات مکمل طور پر منصفانہ، شفاف اور غیرجانبدارانہ انداز میں منعقد ہوئے جن میں عوام نے آزادانہ طور پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور متعلقہ اداروں نے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کیں جس کے نتیجے میں انتخابی عمل پرامن، منظم اور شفاف ماحول میں مکمل ہوا، عوام نے جمہوری عمل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور انداز میں انتخابات میں حصہ لیا اور اپنی رائے کا آزادانہ اظہار کیا۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے جمہوری اقدار کو مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج عوامی فیصلے کی عکاسی کرتے ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے جمہوری روایات کو فروغ دینا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت آزاد، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد پر یقین رکھتی ہے اور جمہوری نظام کے استحکام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔