ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ ڈویژن منور حسین کا سیالکوٹ دفتر کا دورہ

"ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ ڈویژن منور حسین نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس سیالکوٹ کا دورہ کرکے مختلف شعبوں کا معائنہ، سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ اور حاضری چیک کی۔”

گوجرانوالہ۔ 28 جولائی (اے پی پی):ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ ڈویژن منور حسین نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس سیالکوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دفتر کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا، سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور حاضری بھی چیک کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ سیالکوٹ محمد اویس کے علاؤہ سنئیر فوٹو گرافر سید قاسم عابد رضوی، محمد بلال بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر انفارمیشن نے دفتر کے انتظامی امور، ریکارڈ کی ترتیب، دفتری نظم و ضبط اور جاری سرکاری تشہیری سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران اور اہلکاروں سے تفصیلی بریفنگ لی۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ محکمہ تعلقات عامہ حکومت اور عوام کے درمیان ایک مؤثر رابطے کا کردار ادا کرتا ہے، اس لیے ہر افسر اور اہلکار کو اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری، پیشہ ورانہ مہارت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دینی چاہئیں