"اسلام آباد پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جس کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو مزید مؤثر بنانا اور جرائم کی روک تھام یقینی بنانا ہے۔”
اسلام آباد پولیس کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں، سرچ آپریشنز کے دوران 515 افراد، 210 گھروں، 42 دکانیں، 14 ہوٹل،263 موٹر سائیکلوں اور 71 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 6 مشکوک افراد، 14 موٹر سائیکلوں اور 2 گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومبنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومبنگ آپریشن کئے گئے، سرچ آپریشنز کے دوران 515 افراد، 210 گھروں، 42 دکانیں، 14 ہوٹل،263 موٹر سائیکلوں اور 71 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 6 0مشکوک افراد، 14 موٹر سائیکلوں اور 2 گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔مزید برآں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار”15-پر فوری اطلاع دیں۔








