چیئرمین واسا پنجاب نوابزادہ چوہدری شیر علی خان کا دورہ اٹک، مون سون انتظامات، نکاسیٔ آب اور واسا امور کا جائزہ

"چیئرمین واسا پنجاب نوابزادہ چوہدری شیر علی خان نے اٹک کا دورہ کرتے ہوئے مون سون انتظامات، نکاسیٔ آب کے نظام اور واسا سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔”

اٹک۔ 28 جولائی (اے پی پی):چیئرمین واسا پنجاب نوابزادہ چوہدری شیر علی خان صاحب نے ضلع اٹک کا دورہ کیا۔ ڈی سی آفس پہنچنے پر سابق صوبائی وزیر جہانگیر خان زادہ، سابق ایم پی اے سردار افتخار احمد خان، ضلعی صدر سلیم شہزاد، ندیم ملک، احمد خانزادہ، ملک انصار، شانی بھائی اور ایم ڈی واسا اٹک محمد عقیل اعوان سمیت دیگر معززین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

بعد ازاں، ڈی سی آفس اٹک میں ان کی زیرِ صدارت واسا اٹک کے امور پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک سید مدثر احمد شاہ، ممبر قومی اسمبلی و ممبر جوڈیشل کمیشن شیخ آفتاب احمد، سابق صوبائی وزیر جہانگیر خان زادہ، سابق ایم پی اے سردار افتخار احمد خان، ٹکٹ ہولڈر ملک حمید اکبر خان، اے ڈی سی جی انیل سعید، اے سی اٹک محمد عارف قریشی، ایم ڈی واسا اٹک عقیل اعوان، ندیم ملک، شیخ اجمل، ضلعی صدر سلیم شہزاد، احمد تاج خانزادہ، شانی بھائی، طلال بٹ، ملک انصار، عابد شہزاد اور کوآرڈینیٹر چیئرمین واسا پنجاب میر نوید اختر سمیت دیگر متعلقہ افسران و معززین نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ایم ڈی واسا اٹک عقیل اعوان نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مون سون کے دوران شہریوں کو درپیش مسائل، نالوں کی بروقت ڈیسلٹنگ، نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات، ریلیف کیمپوں کے قیام اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے اقدامات مکمل ہیں۔ اجلاس میں پارلیمنٹرینز نے بھی واسا کے متعلقہ عوامی مسائل، بالخصوص واٹر سپلائی، سیوریج اور واٹر اینڈ سیوریج بلز کے حوالے سے قیمتی تجاویز دیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین واسا پنجاب نوابزادہ چوہدری شیر علی خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق واسا پنجاب بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں عوام کو بہترین اور بروقت سہولیات فراہم کر رہا ہے