گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سابق وفاقی وزیر جہانگیر خان ترین سے ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی عون چوہدری بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ملک کی صورتحال، قومی امور اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی عون چوہدری بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ملک کی صورتحال، قومی امور اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنرفیصل کریم کنڈی نے سرائیکی وسیب کی ترقی، تعلیم اور سماجی شعبوں میں جہانگیر خان ترین کی خدمات کو سراہتے ہوئے خصوصاً ترین ایجوکیشن فائونڈیشن کی جانب سے معیاری تعلیم کے فروغ، سرکاری سکولوں کی بہتری، اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے اور پسماندہ علاقوں کے طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا۔

گورنر نے کہا کہ تعلیم ہی پائیدار ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے ترین ایجوکیشن فائونڈیشن جیسے اداروں کے تجربات سے ملک کے دیگر علاقوں کو بھی فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ فائونڈیشن جدید آئی ٹی دور کی ضروریات سے ہم آہنگ اپنے تعلیمی اورسماجی منصوبوں کے دائرہ کار کو خیبرپختونخوا خصوصاً پسماندہ اور دور افتادہ اضلاع تک بھی وسعت دے تاکہ وہاں کےنوجوانوں کو معیاری تعلیم اور بہتر مواقع میسر آ سکیں۔