تمباکو سے پاک راولپنڈی مہم کے حوالے سے کمشنر راولپنڈی سلمان غنی کی زیر صدارت اجلاس

"تمباکو سے پاک راولپنڈی مہم کے حوالے سے کمشنر راولپنڈی سلمان غنی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں مہم کے مؤثر نفاذ، عوامی آگاہی اور متعلقہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔”

جہلم۔ 28 جولائی (اے پی پی):تمباکو سے پاک راولپنڈی مہم کے حوالے سے کمشنر راولپنڈی سلمان غنی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمباکو نوشی کی روک تھام، عوامی آگاہی، متعلقہ قوانین پر عملدرآمد اور صحت مند ماحول کے فروغ کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) جہلم محمد ابوبکر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اس موقع پر تمباکو کے استعمال کے مضر اثرات سے متعلق آگاہی بڑھانے، نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے محفوظ رکھنے اور عوامی مقامات پر انسدادِ تمباکو قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمشنر راولپنڈی سلمان غنی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تمباکو سے پاک ماحول کے قیام کے لیے آگاہی سرگرمیوں کو مؤثر بنایا جائے اور تعلیمی اداروں، سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر متعلقہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں مہم کے اہداف کے حصول کے لیے ضلعی سطح پر جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) جہلم محمد ابوبکر نے کہا کہ تمباکو نوشی کے نقصانات سے آگاہی اور مؤثر اقدامات کے ذریعے صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کام جاری رکھا جائے گا