"وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کنزرویشن کمیٹیوں اور متعلقہ محکموں کا کردار قابل تحسین ہے، جبکہ جنگلی حیات کی اہمیت کے پیش نظر جدید طریقوں اور مؤثر اقدامات کو اپنانے کی ضرورت ہے۔”
جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے کنزرویشن کمیٹیوں اور متعلقہ محکمے کا کردار انتہائی قابل تحسین ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

مزید خبریں
گلگت۔ 28 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین نے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی جانب سے کنزرویشن کمیٹیوں میں ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل رقم کے 24 کروڑ کے چیکس کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے کنزرویشن کمیٹیوں اور متعلقہ محکمے کا کردار انتہائی قابل تحسین ہے۔ جنگلی کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر ان کی تحفظ کیلئے روایتی طریقوں سے ہٹ کر جدید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کمیونٹی کنزرویشن کمیٹیوں کا تصور متعارف کرانے پر آئی اوسی این کے کردار کی بھی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کنز رویشن کمیٹیوں کی طرز پر دیگر شعبوں میں بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ معدنیات کے شعبے میں بھی مقامی کمیونٹیز کی شمولیت اور ان کے حقوق کا تحفظ کئے بغیر خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت ٹرافی ہنٹنگ لائسنس میں اضافے کیلئے عملی اقدامات کرے گی۔ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی اہمیت کے پیش نظر راجہ ناصر علی خان جیسے قابل وزیر کو اس محکمے کا قلمدان دیا ہے جو اس محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مختلف کنزرویشن کمیٹیوں میں ٹرافی ہنٹنگ کے چیکس تقسیم کئے ۔








