ملک کے بیشتر حصوں میں گرم موسم برقرار، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

"محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔”

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہی۔

کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کشمیرمظفرآباد سٹی 68، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 29، پٹن 02، کالام 01، پنجاب: لاہور ایئرپورٹ 15، گجرات 06، قصور 01، گلگت بلتستان: سکردو 05، بابوسر میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دالبندین 46، سبی، نوکنڈی، دادو 45، تربت، بھکر میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظرملک کے بالائی علاقوں پر کمزور مغربی ہوائوں کا سلسلہ موجود ہے۔ بحیرہ عرب سے کمزور مرطوب ہوائیں ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔