"فیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی ضروری مرمت، ترقیاتی کاموں اور نظام کی بہتری کے پیش نظر عارضی بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔”
فیسکو نے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی):فیسکو نے شہر کے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ منگل کو فیسکو ترجمان سعید رضا کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشن پر ضروری مرمت کے کام کے باعث29جولائی کو صبح سات سے دوپہر بارہ بجے تک132کے وی طارق آباد گرڈسٹیشن کے ڈی ایچ کیو فیڈر30جولائی کو صبح سات بجے تک132کے وی اولڈتھرمل گرڈسٹیشن کے پیسی فیڈر 132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے فیصل آباد روڈ،عبداللہ فائبر،اقبال رائس،احمد سٹرا بورڈ،جھمرہ روڈ /رضا،نیو دین گارڈن،عثمان آباد فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔








