"پہلگام واقعہ کے حوالے سے پاکستان پر الزامات عائد کرنے کی بھارتی پروپیگنڈہ مہم پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت اب آبی دہشت گردی سے متعلق بیانیہ پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔”
بھارت کی پروپیگنڈہ مہم ناکام ہوچکی ہے، اب وہ میڈیا میں ایک نیا بیانیہ پیش کررہا ہے،رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے ڈیڑھ سال بعد بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام لگانے کی بھارت کی پروپیگنڈہ مہم ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور اب وہ آبی دہشت گردی کو بطورہتھیار استعمال کرکے میڈیا میں ایک نیا بیانیہ پیش کررہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جولائی 2026 میں بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے غیر ملکی عناصر کو اس واقعے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ قرار دیا تھا جس کا مقصد سیاسی ڈرامہ رچانا تھا۔ ایک رپورٹ میں کہاگیاکہ بھارت نے گزشتہ 18 مہینوں سے پاکستان کے خلاف مسلسل اورمنظم مہم چلائی، اس دوران مسلمانوں، نچلی ذات کے ہندوئو ں، سکھوں اور دیگر اقلیتوں کو من مانی طور پر گرفتار کیا گیا۔ سیاسی بنیادوں پر مقدمات قائم کئے گئے اور یک طرفہ تحقیقات کی گئیں۔پاکستان کے ساتھ کوئی ثبوت شیئر نہیں کیا گیا اور نہ ہی مذاکرات کی کوئی سنجیدہ پیشکش کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی اداروں نے دوسروں پر دہشت گردی کی سرپرستی کا الزام لگاتے ہوئے میڈیا کو کالعدم تنظیموں سے منسوب جعلی ویڈیوز سے بھر دیا اور جھوٹے روابط ظاہر کرنے کے لیے مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے ناموں کا غلط استعمال کیا۔اب جبکہ پاکستان کے خلاف بھارت کا بیانیہ کمزور ہوتا جا رہا ہے، پہلگام کے حوالے سے پرانے الزامات کو دہرانے کے لیے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز اور جعلی خبروں کی ایک نئی لہر شروع کی گئی ہے۔یہ وہی طریقہ کار ہے جو بھارت برسوں سے استعمال کرتا آیا ہے جس میں فالس فلیگ آپریشنز، میڈیا کے ذریعے نفسیاتی جنگ اور شواہد کے تبادلے سے مسلسل انکار شامل ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ انسداد دہشت گردی نہیں بلکہ ریاستی سرپرستی میں دھوکہ دہی ہے جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم اور اپنی ناکامیوں کو چھپانا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نہ کوئی شفافیت ہے اور نہ ہی کوئی مشترکہ تحقیقات ہے – صرف بھارتی میڈیا کی طرف سے نفرت پھیلائی جارہی ہے۔ پاکستان نے بارہا شواہد پیش کرنے اور بات چیت کا مطالبہ کیا ہے لیکن بھارت نے صرف جارحیت اور جھوٹ کا سہارا لیا۔عالمی برادری اب بھارت کی نفرت انگیزی، دھوکہ دہی اور زہریلے پروپیگنڈے کا اعتراف کر رہی ہے۔ بھارت کی بین الاقوامی ساکھ ختم ہو چکی ہے اور وہ اپنی تخلیق کردہ دہشت گردی کی کہانیوں کے سمندر میں ڈوب رہا ہے۔








