"آر پی او فیصل آباد نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے مرکزی امام بارگاہ دھوبی گھاٹ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات، مجالس اور جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔”
آر پی او فیصل آباد کا چہلم امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے مرکزی امام بارگاہ دھوبی گھاٹ کا دورہ

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 28 جولائی (اے پی پی):آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے مرکزی امام بارگاہ دھوبی گھاٹ کا دورہ کیا۔
سی پی او فیصل آباد تنویر حسین، ایس پی لائلپور ٹاون عابد حسین ظفر ، سی ٹی ناصر جاوید بھی ہمراہ موجود تھے۔ایس پی لائلپور ٹاؤن عابد حسین ظفر نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوس روٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔آر پی او نے مرکزی امام بارگاہ اور حساس مقامات پر چہلم کے حوالے سے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حساس مقامات پر اضافی نفری اور امام بارگاہ کے اطراف میں سخت سکیورٹی اقدامات کیے جائیں۔عزاداران کو پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔چہلم امام حسین علیہ السلام کے دوران امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔








