عالمی یومِ ہیپاٹائٹس کے موقع پر ملتان میں آگاہی واک، بروقت تشخیص اور ویکسینیشن پر زور

ملتان۔ 28 جولائی (اے پی پی):عالمی یومِ ہیپاٹائٹس کے موقع پر الخدمت ڈائیگناسٹک سینٹر ملتان کے زیرِ اہتمام عوام میں اس موذی مرض سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے خصوصی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سرور چوہدری نے کی۔معروف ہیپاٹولوجسٹ ڈاکٹر گوہر علی ارشد بھی شریک ہوئے۔ واک میں ڈاکٹرز، طبی ماہرین، لیبارٹری سٹاف، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس …

ملتان۔ 28 جولائی (اے پی پی):عالمی یومِ ہیپاٹائٹس کے موقع پر الخدمت ڈائیگناسٹک سینٹر ملتان کے زیرِ اہتمام عوام میں اس موذی مرض سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے خصوصی واک کا انعقاد کیا گیا۔

واک کی قیادت ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سرور چوہدری نے کی۔معروف ہیپاٹولوجسٹ ڈاکٹر گوہر علی ارشد بھی شریک ہوئے۔ واک میں ڈاکٹرز، طبی ماہرین، لیبارٹری سٹاف، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے بروقت سکریننگ، ویکسینیشن، احتیاطی تدابیر اور محفوظ طرزِ زندگی انتہائی ضروری ہیں۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ مشتبہ علامات کی صورت میں فوری طور پر مستند معالج سے رجوع کریں ،اپنی و اپنے اہلِ خانہ کی صحت کے تحفظ کے لیے باقاعدہ طبی معائنہ اور سکریننگ کو معمول بنائیں۔