"واسا راولپنڈی نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیور مین ہولز پر حفاظتی جال (نیٹس) نصب کرنے کی مہم تیز کر دی ہے تاکہ مون سون کے دوران حادثات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔”
واسا کا سیور مین ہولز پر حفاظتی جال نصب کرنے کا کام تیز، روزانہ 25 سے 30 مین ہولز محفوظ بنائے جانے لگے

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 28 جولائی (اے پی پی):واسا راولپنڈی نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیور مین ہولز پر حفاظتی جال (نیٹس) نصب کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔
اس سلسلے میں شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر 25 سے 30 مین ہولز پر حفاظتی جال نصب کیے جا رہے ہیں۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی عزیز اللہ خان نے بتایا کہ مون سون سیزن کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مین ہولز پر حفاظتی جال لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے اور تمام حساس مقامات کو ترجیحی بنیادوں پر کور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حفاظتی جال نصب کرنے کا کام جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ واسا راولپنڈی شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات پر عمل پیرا ہے اور عوامی سہولت و سلامتی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔







