انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین و انکے اہلخانہ سے ملاقات،ریلیف اقدامات کی ہدایت

مزید خبریں
لاہور۔29جولائی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر شاہد رزاق کی سنیارٹی سے متعلق درخواست ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو زیر غور لانے کی ہدایت کی۔ڈرائیور کانسٹیبل روحیل اشرف کی سرکاری رہائش کی درخواست پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو ریلیف فراہم کرنے، جبکہ ڈرائیور کانسٹیبل محمد شفیق کی تفتیش سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کو ضروری کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی۔اسی طرح کانسٹیبل اظہر اقبال کی تبادلے کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے، جبکہ سب انسپکٹر ولی محمد کی پروموشن سے متعلق درخواست ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔ترجمان کے مطابق لیڈی کانسٹیبلز طیبہ خالد اور رخسانہ کوثر کی ٹرانسفر کی درخواستوں پر بھی ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو مناسب ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، انتظامی امور، پروموشن، ویلفیئر اور دیگر متعلقہ درخواستوں پر بھی موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو جلد از جلد کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔








