نوجوانوں کو معیاری تعلیم، جدید مہارتوں، قائدانہ صلاحیتوں کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کا قیمتی سرمایہ ہے اور انہیں معیاری تعلیم، جدید مہارتوں، قائدانہ صلاحیتوں اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کا قیمتی سرمایہ ہے اور انہیں معیاری تعلیم، جدید مہارتوں، قائدانہ صلاحیتوں اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے بانی صدر حمزہ رحمان سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں نوجوانوں کی قیادت، تعلیم، مہارتوں کے فروغ، رضاکارانہ خدمات اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرگورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں بروئے کار لا کر ملک کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کے لیے تعلیم، ہنر اور قیادت کے بہتر مواقع پیدا کرنا قومی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔گورنر خیبرپختونخوا نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود، سماجی خدمت اور کمیونٹی کی ترقی کے لیے یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسی سرگرمیاں نوجوان نسل کو قومی تعمیر و ترقی میں موثر کردار ادا کرنے کے لیے مزید متحرک کریں گی۔

مزید خبریں