احسن اقبال سے مولانا ہدایت الرحمٰن سے ملاقات ، گوادر کی ہمہ جہت ترقی، مقامی آبادی کی خوشحالی اور خطے کی پائیدار ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے مولانا ہدایت الرحمٰن نے ملاقات کی جس میں گوادر کی ہمہ جہت ترقی، مقامی آبادی کی خوشحالی اور خطے کی پائیدار ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے مولانا ہدایت الرحمٰن نے ملاقات کی جس میں گوادر کی ہمہ جہت ترقی، مقامی آبادی کی خوشحالی اور خطے کی پائیدار ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران مولانا ہدایت الرحمٰن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گوادر کی ترقی کے ہر منصوبے میں مقامی آبادی کی شمولیت، فلاح و بہبود اور معاشی بہتری کو مرکزی حیثیت دی جانی چاہیے تاکہ ترقی کے ثمرات براہِ راست وہاں کے عوام تک پہنچ سکیں۔اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ گوادر پاکستان کی اقتصادی اور تزویراتی ترقی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے جبکہ اس کی حقیقی ترقی کا انحصار مقامی آبادی کی خوشحالی، روزگار کے مواقع، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی شراکت داری پر ہے۔مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ گوادر کی ترقی اور بالخصوص وہاں کے عوام کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مؤثر تعاون ناگزیر ہے۔