لاہور ہائیکورٹ ،شیخوپورہ میں محکمہ صحت کی سپروائزر کی سرکاری رہائش گاہ الاٹمنٹ منسوخی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ ،شیخوپورہ میں محکمہ صحت کی سپروائزر کی سرکاری رہائش گاہ الاٹمنٹ منسوخی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور۔29جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے شیخوپورہ میں محکمہ صحت کی سپروائزر سیدہ عقیلہ اسد کے سرکاری رہائش گاہ کی الاٹمنٹ منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر ڈی سی شیخوپورہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست گزار کو گھر سے بے دخل کرنے سے روک دیا۔جسٹس خالد اسحاق نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو 28 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیئے اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک درخواست گزار کو سرکاری رہائش گاہ سے بے دخل نہ کیا جائے۔

مزید خبریں