گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےسابق رکن صوبائی اسمبلی احتشام جاوید اکبر خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےسابق رکن صوبائی اسمبلی احتشام جاوید اکبر خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےسابق رکن صوبائی اسمبلی احتشام جاوید اکبر خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پہاڑ پور میں وفاقی محکمہ جات سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے پنیالہ انٹرچینج، پہاڑ پور میں نادرا اور پاسپورٹ سہولیات کا دائرہ کار بڑے دیہاتوں تک پھیلانے ، علاقہ میں آنکھوں کے مریضوں کو الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال جیسے ادارہ سے مفت علاج اور سرجری کی سہولیات پہنچانے پر گورنر کی کاوشوں کو سراہا۔ملاقات میں علاقائی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں