عالمی منڈی میں بدھ کو خام تیل کے نرخوں میں تین فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سونے ، چاندی اور اجناس کی قیمتوں میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):عالمی منڈی میں بدھ کو خام تیل کے نرخوں میں تین فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سونے ، چاندی اور اجناس کی قیمتوں میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کے ستمبر میں ترسیل کےلئے معاہدے 2.75 ڈالر (3.47 فیصد) اضافے سے 82.01 اور برینٹ کروڈ کے ستمبر میں ڈیلیوری کے سودے 3.06 ڈالر (3.64 فیصد ) اضافے سے 87.15 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔ کموڈیٹی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2.60 ڈالر اضافے سے 4101.20 ڈالر فی اونس اور چاندی کی قیمت 0.69 ڈالر کے اضافے سے 58.22 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مکئی کے دسمبر کےلئے معاہدے 2.25 ڈالر اضافے سے 482.75 ڈالر فی بشل اورمکئی کے ستمبر میں ترسیل کے معاہدے 7.75 ڈالر اضافے سے 670.25 ڈالر فی بشل میں طے پائے۔








