حکومت کھیلوں کے فروغ کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ

حکومت کھیلوں کے فروغ کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ملک کا نام روشن کرنے والوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی ملک …

حکومت کھیلوں کے فروغ کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ملک کا نام روشن کرنے والوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی ملک میں کھیلوں کی ترقی کے خواہاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ میں عالمی بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر میڈلز جیتنے والے ہمارے ہیرو ہیں اور ملک کا نام روشن کرنے والوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بھی یہی خواہش ہے کہ ملک میں کھیلوں کے میدان زیادہ سے زیادہ آباد ہوں، وزیراعظم نے کھیلوں کے حوالے سے اجلاس بلایا ہے اور اجلاس میں قائداعظم بین الصوبائی گیمز کے انعقاد کے حوالہ سے فنڈز کے مسئلہ پر بات کی جائے گی جبکہ جو گیمز زیادہ میڈلز لائیں گی ان پر فوکس کیا جائے گا، بہتر نتائج کیلئے 6 کھیلوں کو ٹارگٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت جمنازیم کی چھت کو بہتر بنایا ہے جبکہ سپورٹس کمپلیکس کی بہتری اور تزئین و آرائش کیلئے فنڈز درکار ہیں، تمام صوبوں کے کھلاڑیوں کو طویل عرصہ کیلئے کیمپس کی سہولیات فراہم کریں گے۔

Leave a Reply