بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے) کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز (ہیڈکوارٹر) کی سربراہی میں اسپنی روڈ و ملحقہ علاقوں میں مختلف فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی قوانین کی متعدد خلاف ورزیوں پر ایک واٹر پیوریفیکیشن پلانٹ کو سیل، 5 مراکز پر جرمانے جبکہ 2 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کر دیے۔
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ میں کارروائیاں،غیر رجسٹرڈ واٹر پلانٹ سیل، 5 خوراک کے مراکز پر جرمانہ عائد

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 29 جولائی (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے) کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز (ہیڈکوارٹر) کی سربراہی میں اسپنی روڈ و ملحقہ علاقوں میں مختلف فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی قوانین کی متعدد خلاف ورزیوں پر ایک واٹر پیوریفیکیشن پلانٹ کو سیل، 5 مراکز پر جرمانے جبکہ 2 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کر دیے۔
بدھ کو ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق معائنہ کے دوران 20 خوراک کے مراکز جن میں واٹر پلانٹ، بیکریز، جنرل اسٹورز، ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس شامل تھے، کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ کارروائی کا مقصد بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ایس او پیز، حفظانِ صحت، معیارِ خوراک اور فوڈ سیفٹی ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔کارروائی کے دوران ایک واٹر پیوریفیکیشن پلانٹ کو لیبارٹری رپورٹس کی عدم دستیابی، بوتلوں پر تیاری و میعادِ استعمال درج نہ ہونے، معدنیات کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے، مصنوعات کی رجسٹریشن نہ ہونے، عملے کی جانب سے حفاظتی لباس (پی پی ای) استعمال نہ کرنے اور یونٹ میں مکڑی کے جالوں کی موجودگی پر سیل کر دیا گیا۔اسی طرح ناقص صفائی، غیر معیاری اسٹوریج، فضلہ تلف کرنے کے ناقص انتظامات، کارکنوں کے حفاظتی لباس استعمال نہ کرنے اور دیگر خلاف ورزیوں پر ایک اسٹریٹ ہوٹل، دو بیکنگ یونٹس، ایک فاسٹ فوڈ پوائنٹ اور ایک جنرل اسٹور کو جرمانہ کیا گیا۔ جنرل اسٹور سے ایکسپائرڈ کسٹرڈ، نِیڈو دودھ، کافی بھی برآمد ہوئے۔مزید برآں معمولی نوعیت کی بے ضابطگیوں پر دو فوڈ بزنس آپریٹرز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ باقی مراکز مجموعی طور پر اطمینان بخش پائے گئے۔








