اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈکے زیر اہتمام عالمی بیچ ریسلنگ چیمپین شپ میں 2 پاکستانی پہلوانوں کی طرف سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل ایونٹ میں 2گولڈ میڈلز حاصل کرنے پر ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ تھے جنہوں نے دونوں قومی ہیروز …
وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے عالمی بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں 5، 5 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈکے زیر اہتمام عالمی بیچ ریسلنگ چیمپین شپ میں 2 پاکستانی پہلوانوں کی طرف سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل ایونٹ میں 2گولڈ میڈلز حاصل کرنے پر ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ تھے جنہوں نے دونوں قومی ہیروز کو 5، 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم کے چیک دیئے۔ وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزاد ہ نے سینئر کیٹگری میں گولڈ میڈل جیتنے والے محمد انعام بٹ کیلئے 5لاکھ روپے اور کیڈٹ کیٹگری 70کلوگرام میں عنایت اللہ کو بھی 5لاکھ روپے انعام سے نوازا۔ محمد انعام بٹ نے ترکی میں کھیلی گئی عالمی بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ کی مائنس 90کلوگرام کیٹگری کے مقابلوں میں امریکہ، روس، ترکی، ایران اور یونان کے ریسلرز کو شکست دے کر عالمی چیمپئن کا ٹائٹل جیتا تھا جبکہ عنایت اللہ نے مائنس 70کلوگرام کیٹگری میں ایران اور ترکی کے ریسلرز کو ہرا کر طلائی تمغہ جیت کر عالمی چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ریاض حسین پیرزادہ نے دونوں ریسلرز کو مبارکباد پیش کی۔








