آواران میں تعمیر نو کئے گئے 8 ہزار گھروں میں سولر سسٹمز نصب کرنے کا منصوبہ

حکومت بلوچستان نے ضلع آواران میں تعمیر نو کئے گئے 8 ہزار مستقل گھروں میں سولر سسٹمز نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ایف ڈی) کے مالی تعاون سے جاری ہاؤسنگ منصوبے کی لاگت پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے 2 ارب 50 کروڑ روپے سے بڑھا کر تقریباً 2 ارب 82 کروڑ 50 لاکھ روپے کر دیا گیا …

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):حکومت بلوچستان نے ضلع آواران میں تعمیر نو کئے گئے 8 ہزار مستقل گھروں میں سولر سسٹمز نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ایف ڈی) کے مالی تعاون سے جاری ہاؤسنگ منصوبے کی لاگت پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے 2 ارب 50 کروڑ روپے سے بڑھا کر تقریباً 2 ارب 82 کروڑ 50 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے جو تقریباً 13 فیصد اضافہ ہے۔

دستاویزات کے مطابق منصوبے کے تحت تمام 8 ہزار مستقل مکانات کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے تاہم سولر سسٹمز کی خریداری اور تنصیب کا مرحلہ ابھی منظوری کے عمل میں ہے اور اس کے لئے سعودی فنڈ برائے ترقی کی حتمی منظوری کا انتظار کیا جا رہا ہے۔دستاویزات کے مطابق منظوری ملنے کے بعد منصوبے کا باقی ماندہ سولرائزیشن مرحلہ مکمل کیا جائے گا جس کے تحت آواران ضلع میں تعمیر نو کئے گئے تمام گھروں کو شمسی توانائی کے نظام فراہم کئے جائیں گے۔

 

مزید خبریں