فرانسیسی الیکٹرو پاپ موسیقار اور ڈی جے کاونسکی پیرس میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔
فرانسیسی ڈی جے اور موسیقار کاونسکی پیرس میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے

مزید خبریں
پیرس ۔29جولائی (اے پی پی):فرانسیسی الیکٹرو پاپ موسیقار اور ڈی جے کاونسکی پیرس میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔
رائٹرز کے مطابق فرانسیسی استغاثہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ کاونسکی، جن کا اصل نام ونسینٹ بیلورژے تھا، 50 برس کے تھے۔پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق ابتدائی امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے کسی مشتبہ سرگرمی یا جرم کے شواہد نہیں ملے، تاہم موت کے حالات اور وجہ کا تعین کرنے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔کاونسکی کو 2010 میں ریلیز ہونے والے اپنے مشہور گانے "نائٹ کال "سے عالمی شہرت ملی، جسے ریان گوسلنگ کی معروف فلم "ڈرائیو ” میں استعمال کیے جانے کے بعد غیرمعمولی مقبولیت حاصل ہوئی۔انہوں نے 2024 کے پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں بھی "نائٹ کال” پیش کیا تھا، جسے شائقین نے خوب سراہا تھا۔








