"الخدمت سمر انٹرن شپ پروگرام کے تحت ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی ٹریننگ ونگ نے مختلف جامعات کے طلباء کو عملی تربیت دی، جس میں بیسک لائف سپورٹ، فرسٹ ایڈ، سی پی آر اور فائر ریسکیو کے طریقہ کار سکھائے گئے۔”
ملاکنڈ، طلباء کو ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی تربیت

مزید خبریں
ملاکنڈ۔۔ 29 جولائی (اے پی پی):الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا شمالی کے "الخدمت سمر انٹرن شپ پروگرام” کے تحت ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی ٹریننگ ونگ نے آغوش میں مختلف جامعات کے طلباء کو عملی تربیت دی۔ طلباء کو بیسک لائف سپورٹ، فرسٹ ایڈ، سی پی آر اور فائر ریسکیو کے طریقہ کار سکھائے گئے۔
اس دوران خون بہنے، زخمیوں کو محفوظ منتقل کرنے اور آگ لگنے کی صورت میں ابتدائی اقدامات پر عملی مشقیں بھی کرائی گئیں۔ریسکیو ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیم نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ہنگامی حالات میں حاصل کردہ مہارتوں سے انسانی جانوں کے تحفظ میں کردار ادا کریں








