"ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کی ہدایت پر ساگر روڈ، بس اسٹینڈ اور گوجرانوالہ روڈ پر نکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے عرصہ دراز سے بند سیوریج نالوں کو بحال کر دیا گیا۔”
بس اسٹینڈ اور گوجرانوالہ روڈ پر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے عرصہ دراز سے بند سیوریج نالوں کو بحال کردیا گیا

مزید خبریں
حافظ آباد۔ 29 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کی ہدایت پر ساگر روڈ،بس اسٹینڈ اور گوجرانوالہ روڈ پر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے عرصہ دراز سے بند سیوریج نالوں کو بحال کردیا گیا۔
واسا اور ستھرا پنجاب کے ورکرز ہیوی مشینری کے ساتھ ان علاقوں میں صفائی اور بند نالوں کی بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق،ایم ڈی واسا بلال فیروز جوئیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی فضہ ارشد اور اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے نکاسی آب،سیوریج نالوں کی بحالی اور صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ گوجرانوالہ روڈ،ساگر روڈ اور دیگر علاقوں میں مقامی لوگوں اور دوکانداروں نے عرصہ درواز سے سیوریج نالوں کی مکمل طور پر بند کر رکھا تھا جس سے نکاسی آب کے کام متاثر ہو رہے تھے تاہم ہیوی مشینری، محکمہ واسا اور ستھرا پنجاب ایجنسی کے ورکرز کی مسلسل محنت اور کوششوں سے بند سیوریج نالوں کوکھول دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں دوکانداروں اور شہریوں کو واضح ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی جگہ سیوریج نالوں یا آبی گزر گاہوں کو بند نہیں کیا جا سکتا اور آئندہ جو بھی ایسا غیر قانونی اقدام کریگا اسکے خلاف کاروائی بھی کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران نے ساگر روڈ،حسں ٹا ؤن،فوارہ چوک، گوجرانوالہ روڈ،مدہریانوالہ روڈ اور مختلف ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کر تے ہوئے وہاں نکاسی آب کے انتظامات کے کاموں کا جائزہ لیا








