شہروں میں صفائی اور سیوریج کے نظام کو مزید مؤثر اور بہتر بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

"ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سید محمد عباس شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہروں میں صفائی اور سیوریج کے نظام کو مزید مؤثر اور بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔”

چشتیاں۔ 29 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربہاولنگرسید محمد عباس شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہروں میں صفائی اور سیوریج کے نظام کو مزید مؤثر اور بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہترسہولیات میسرآ سکیں۔

انہوں نے بہاولنگر،منچن آباد کے مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر واسا اور بلدیاتی اداروں کے افسران سے مزید کہا کہ عوام کوصاف ستھرا ماحول، بہترین شہری سہولیات اور معیاری انفراسٹرکچر کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور صفائی کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے اور نکاسی آب کے نظام کو ہر صورت فعال رکھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی خدمت میں غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے منچن آباد مختلف علاقوں ، سرکاردفاتروتحصیل ہسپتال میں صفائی، نکاسی آب، شہری سہولیات،علاج معالجے کی سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں کی رفتار و معیار کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے افسران سے کہا کہ صفائی اور نکاسی آب کے انتطامات فوری درست کئے جائیں اوربہترین سرکاری خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں اور عوامی خدمت میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پرتحصیل و ضلعی افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے