آئیسکو نے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے (کل) جمعرات کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے (کل) جمعرات کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 30 جولائی 2026ء کو اسلام آباد سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک سکیم II، رہارہ، موہڑہ نور، شہزاد ٹائون، اسلام آباد کلب I، فیصل مسجد، ایوب مارکیٹ، ایچ سی I، ایچ سی II، جی 9/4، سپارکو، ٹی اینڈ ٹی،

پی ٹی سی ایل، جی 8/1، جی 8، جی 8 مرکز اور مروی فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک ایل ٹی سی، نیو مندرہ، اولڈ مندرہ، حمید جھنگی، اولڈ راوت، نیو راوت، اے او ڈبلیو ایچ ایس، سپارکو اور سی ڈبلیو او فیڈرز، اٹک سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک اٹک رورل، تین میلہ، باغ نیلاب اور فوارہ چوک فیڈرز، جہلم سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک کریالہ، میٹرو سٹی، گرینڈ سٹی اور بولانی فیڈرز، چکوال سرکل میں صبح 6:00 بجے سے سہ پہر 3:00 بجے تک جمال وال اور مینگن فیڈرز جبکہ جی ایس او سرکل میں صبح 8:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک 132 کے وی گرڈ سٹیشن روات II کے پاور ٹرانسفارمر T1، صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی،

ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی-برہان جبکہ صبح 8:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلندری اور 132 کے وی نیو واہ-باہترموڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔