"اسسٹنٹ کمشنر ہری پور نور نواز نے مون سون بارشوں کے پیشِ نظر ڈپٹی منیجر واسا اور چیف آفیسر سی او یونٹ کھلابٹ کے ہمراہ مختلف برساتی نالوں کا دورہ کرکے نکاسیٔ آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔”
اسسٹنٹ کمشنر کا مون سون انتظامات کا جائزہ،نالوں کی صفائی اور نکاسی آب یقینی بنانے کی ہدایت

مزید خبریں
ہری پور۔ 29 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ہری پور نور نواز نے مون سون بارشوں کے پیش نظر ڈپٹی منیجر واسا اور چیف آفیسر سی او یونٹ کھلابٹ کے ہمراہ مختلف برساتی نالوں کا دورہ کر کے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں کی ڈی سلٹنگ اور صفائی کا عمل مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ بارشوں کے دوران پانی کی روانی برقرار رہے اور شہریوں کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے محفوظ رکھا جا سکے۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے سہولت مرکز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات،سروس ڈیلیوری اور دفتری امور کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کو شفافیت،میرٹ اور خوش اخلاقی کے ساتھ بروقت خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔








