"ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کی جانب سے شہر کو مزید خوبصورت، سرسبز اور دلکش بنانے کے لیے بیوٹیفیکیشن مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔”
ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کی جانب سے شہر میں بیوٹیفیکیشن مہم جاری

مزید خبریں
ملتان۔ 29 جولائی (اے پی پی):ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کی جانب سے شہر کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے بیوٹیفیکیشن مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔
نو نمبر چونگی،کچہری فلائی اوور، ہائی کورٹ چوک، چودہ نمبر چونگی اور جمیل آباد گرین بیلٹ پر پینٹ ورک، پلانٹرز کی تعمیر اور شجرکاری کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے مختلف مقامات کا دورہ کرکے جاری کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ وقت میں معیاری انداز سے مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ نو نمبر چونگی پر پینٹ ورک جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ کچہری چوک پر مستقل پلانٹرز کی تعمیر جاری ہے اور جمیل آباد گرین بیلٹ پر مزید درخت لگائے جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ختمِ نبوت چوک کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور شہر کی خوبصورتی کے لیے بیوٹیفیکیشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔








