"اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کا دورہ کرکے طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا، جبکہ صفائی ستھرائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔”
اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کا مریم نواز ہیلتھ کلینک کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ، صفائی بہتر بنانے کی ہدایت

مزید خبریں
کلرسیداں۔ 29 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کا دورہ کیا۔ طبی سہولیات کا جائزہ، صفائی بہتر بنانے کی ہدایت مریم نواز ہیلتھ کلینک نلہ مسلماناں کا دورہ کیا گیا، کلینک میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا گیا۔
دورے کے دوران تمام متعلقہ عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود پایا گیا، جبکہ کلینک میں ادویات وافر مقدار میں دستیاب تھیں۔معائنے کے دوران کلینک کی صفائی کی صورتحال غیر تسلی بخش پائی گئی، جس پر متعلقہ عملے کو صفائی کے معیار کو فوری طور پر بہتر بنانے اور صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کی زیرِ تعمیر نئی عمارت کا بھی معائنہ کیا گیا۔ متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئی عمارت کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور اسے آئندہ دو ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔ حکام نے امید ظاہر کی کہ نئی عمارت کی تکمیل کے بعد علاقے کے عوام کو مزید بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں گی








