آزادکشمیر میں عوام نے پہلے مرحلہ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاہے،انجینئر امیر مقام
آزادکشمیر میں عوام نے پہلے مرحلہ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاہے،انجینئر امیر مقام

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں عوام نے پہلے مرحلہ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاہے،ہم نے منظم مہم چلائی، اپنے روٹھے ساتھی منائے اور دوسری جماعتوں سے متحرک لوگ شامل کئے،چوہدری یاسین کے حلقہ میں ان کے آبائی پولنگ سٹیشنوں پر 90 فیصد سے زائد ووٹ ڈالے گئے،سابق وزیر اعظم اس حلقہ کے ایک پولنگ سٹیشن کا نتیجہ بتا کر سارے عمل کو مشکوک نہ بنائیں،اس سے اس عمل سے باہر بیٹھے لوگ فائدہ اٹھائیں گے۔ب
دھ کو راجہ پرویز اشرف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے آزادکشمیر میں مہم میں پہلے مرحلہ میں وقت نہیں دیا۔وہاں ٹرن آئوٹ 50 فیصد رہا۔ہم نے اس الیکشن کو آزادکشمیر،جمہوریت اور ریاست کے مفاد میں دیکھا ہے،ہم نے جی بی میں الیکشن نتائج تسلیم کئے،یہاں خواہ مخواہ ایشو بنایاجارہا ہے،اس کا نقصان جمہوریت اورریاست کو ہوگا،ہم نے منظم مہم چلائی اپنے ناراض ساتھی منوائے،دیگرمتحرک لوگ شامل کئے،پیپلز پارٹی بغیر کسی ثبوت کے دھاندلی کےالزامات لگانے سے گریز کرے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری یاسین کے حلقے میں کوئی دھاندلی کی جرات نہیں کرسکتا،ہمارے امیدوار درویش ہیں،وہ ایسا نہیں کرسکتے،عوام نے ووٹ دیا ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،پرویز اشرف کے ساتھ 25 سال کا تعلق ہے ،وہ پورے حلقے کا نتیجہ پڑھ لیتے،چوہدری یاسین کے آبائی پولنگ سٹیشنوں پر 90 فیصد سے زائد ووٹ ڈالے گئے ،جہاں مسلم لیگ ن کو سنگل ڈیجٹ میں ووٹ ملے۔








