"چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عثمان اکرم نے کہا ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔”
شہر میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، عثمان اکرم

مزید خبریں
ملتان۔ 29 جولائی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عثمان اکرم نے کہا ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار شہر کی مختلف یونین کونسلز کےدورہ کے دوران کیا، جہاں انہوں نے جاری صفائی آپریشن، ویسٹ کلیکشن، مشینری کی کارکردگی اور فیلڈ عملے کی موجودگی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈویژنل ہیڈ آپریشن انوار الحق اور متعلقہ افسران نے صفائی مہم، آپریشنل حکمت عملی اور روزانہ کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔عثمان اکرم نے فیلڈ مانیٹرنگ مزید مؤثر بنانے، ویسٹ کلیکشن بروقت یقینی بنانے، غیر حاضر عملے اور ناقص کارکردگی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کی۔انہوں نے کنٹریکٹرز کو بھی کارکردگی بہتر بنانے اور ورکرز کی تنخواہوں سمیت تمام شکایات فوری حل کرنے کا حکم دیا۔








