عوام کے مسائل سننا اور حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ان کی ذمہ داری ہے ، نور محمد دمڑ

"صوبائی وزیر کموڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے اپنے دفتر میں حلقہ انتخاب کے دور دراز علاقوں سے آنے والے عوامی وفود اور سائلین سے ملاقات کی، ان کے مسائل و مشکلات سنے اور متعلقہ امور کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔”

کوئٹہ۔ 29 جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر کموڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے اپنے دفتر میں حلقہ انتخاب کے دور دراز علاقوں سے آنے والے عوامی وفود اور سائلین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و مشکلات سے سنے۔

اس موقع پر صوبائی وزیرنے عوامی مسائل کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو بعض سائلین کے مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات اور کارروائی کی ہدایات جاری کیں، جبکہ دیگر مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کے نمائندے ہیں اور عوام کی خدمت کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ حلقے کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور کسی بھی شہری کو جائز مسئلے کے حل کے لیے مایوس نہیں کیا جائے گا۔ حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ عوام کے مسائل سننا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ وہ اپنے حلقے کے عوام کے ہر قسم کے مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاتے رہیں گے۔