چشتیاں۔ 29 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربہاولنگر سید محمد عباس شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، کھیل جسمانی فٹنس، نظم و ضبط، خود اعتمادی اور مثبت کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے جمنازیم حیدراسٹیڈیم بہاولنگر میں بین التحصیل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اور تائیکوانڈو نمائشی شو 2026 کی افتتاحی تقریب …
حکومت پنجاب نوجوان نسل کی صحت مند سرگرمیوں کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

مزید خبریں
چشتیاں۔ 29 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربہاولنگر سید محمد عباس شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، کھیل جسمانی فٹنس، نظم و ضبط، خود اعتمادی اور مثبت کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے جمنازیم حیدراسٹیڈیم بہاولنگر میں بین التحصیل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اور تائیکوانڈو نمائشی شو 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ محکمہ کھیل کی بہت اچھی یادگار کوشش ہے لہٰذا نوجوان کھیلوں میں بھرپور حصہ لیں۔ تقریب کے آخرمیں ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرمسزعظمیٰ بشیرنے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع بہاولنگر میں نوجوانوں کے لیے صحت مند اور مثبت کھیلوں کی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا







