"کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کی زیرِ صدارت مفادِ عامہ کے اقدامات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریونیو جوڈیشل کیسز، ممکنہ سیلاب اور اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے اقدامات، ہائی ویلیو پراپرٹیز اور ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔”
کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت مفاد عامہ کے اقدامات بارے اجلاس

مزید خبریں
اوکاڑہ۔ 29 جولائی (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت مفاد عامہ کے اقدامات بارے اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے ریونیو جوڈیشل کیسز، ممکنہ سیلاب اور اربن فلڈنگ سے بچاؤ بارے اقدامات پر بریفنگ دی اور ضلع بھر کی ہائی ویلیو پراپرٹیز اور ترقیاتی سکیمز پر پیش رفت بارے اقدامات سے آگاہ کیا۔
کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ ریونیو جوڈیشل کیسز پر تیز کاروائی عوامی ریلیف کی آئینہ دار ہے۔ آر سی ایم ایس کو آسان سہل اور کامیاب بنانا افسران کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ کمشنر نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ضلعی سطح پر ہائی ویلیو پراپرٹیز کا درست تعین از حد ضروری ہے۔ ہائی ویلیو پراپرٹیز کا ڈیٹا تیار کرتے وقت تمام حقائق کو مد نظر رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ سیلاب اور اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہونی چاہییں۔ متعلقہ محکمے اربن فلنگ کے دوران پبلک سیفٹی کا خصوصی خیال رکھیں۔ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے دریاؤں سے منسلک نہروں اور نالوں کی مکمل انسپیکشنز کریں۔ عوامی سہولیات کی آئینہ دار پی ڈی پی سکیمز کی پلاننگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ حکومت پنجاب کے عوام دوست منصوبوں میں درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے بہترین اقدامات پر فوکس کیا جائے۔ کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور ڈی سی آفس کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودہ بھی لگایا







