چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا اہم جائزہ اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا، جس میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن کے کامیاب انعقاد اور آئندہ سیزن کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت پی ایس ایل انتظامیہ و فرنچائز مالکان کا اجلاس، پی ایس ایل گیارہویں سیزن کی تیاریوں پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
لاہور۔31جولائی (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا اہم جائزہ اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا، جس میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن کے کامیاب انعقاد اور آئندہ سیزن کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں پی ایس ایل 11 کے لیے ونڈو، پلیئنگ کنڈیشنز، ڈائریکٹ سائننگز اور کھلاڑیوں کی ریٹینشنز سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا کو بتایا گیا کہ ان معاملات پر جلد ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ آئندہ سیزن کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔اجلاس میں گیارہویں سیزن میں متعارف ہونے والی تبدیلیوں پر بھی غور کیا گیا، جبکہ پی ایس ایل 11 کے 44 میچز میں کرکٹ کے معیار اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔پی سی بی کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کو سوشل میڈیا، اسٹریمنگ پلیٹ فارمز اور ٹی وی پر ریکارڈ ویورشپ حاصل ہوئی۔ اجلاس کے شرکا نے مشکل حالات میں لیگ کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔اجلاس میں آف سیزن اور پری سیزن کے دوران شائقین کرکٹ کے لیے مختلف سرگرمیوں کے انعقاد پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل اور تمام آٹھ فرنچائزز کے اشتراک سے لیگ کا آفیشل مرچنڈائز پلیٹ فارم لانچ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اہم اجلاس اگست کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا، جس کی جگہ اور وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اجلاس میں پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر، پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی، ڈائریکٹر پی ایس ایل عثمان واہلہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔








