تھانہ صدر بھکر پولیس کی بہترین کارروائی، اقدامِ قتل کا ملزم گرفتار کر کے آلۂ واردات بھی برآمد کر لیا۔
بھکر، پولیس نے اقدامِ قتل کا ملزم گرفتار کر لیا، غیر قانونی اسلحہ برآمد

مزید خبریں
بھکر۔ 31 جولائی (اے پی پی):تھانہ صدر بھکر پولیس کی بہترین کارروائی، اقدامِ قتل کا ملزم گرفتار کر کے آلۂ واردات بھی برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر انسپکٹر حسین مہدی عمران کی سربراہی میں تفتیشی افسر سب انسپکٹر سمیع اللہ معہ پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اقدامِ قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم محمد رمضان کو گرفتار کر لیا۔دورانِ تفتیش ملزم کے انکشاف پر آلۂ واردات 30 بور پسٹل بمعہ 2 عدد خول برآمد کر لیے گئے۔ برآمد ہونے والے غیر قانونی اسلحہ کے حوالے سے ملزم کے خلاف الگ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔بھکر پولیس میرٹ، شفافیت اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہوئے جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔








