نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا پاکستان، لائیڈز مارکیٹ ایسوسی ایشن کی جے ڈبلیو سی کی جانب سے پاکستان کو جنگی خطرات کی انشورنس کے لئے لسٹڈ ایریاز کی فہرست سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم

"نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان، لائیڈز مارکیٹ ایسوسی ایشن کی جوائنٹ وار کمیٹی کی جانب سے پاکستان کو جنگی خطرات کی انشورنس کے لیے لسٹڈ ایریاز کی فہرست سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔”

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان، لائیڈز مارکیٹ ایسوسی ایشن کی جوائنٹ وار کمیٹی (جے ڈبلیو سی ) کی جانب سے پاکستان کو جنگی خطرات کی انشورنس کے لئے لسٹڈ ایریاز کی فہرست سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

یہ اہم پیش رفت حکومتِ پاکستان کی مشترکہ کوششوں بالخصوص لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی مؤثر کاوشوں کا نتیجہ ہے جو پاکستان پر بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ اپنے ایکس پیغام میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ میں اس پورے عمل کے دوران تعمیری تعاون پر لائیڈز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس فیصلے سے بحری جہاز رانی اور انشورنس کے اخراجات میں کمی آئے گی، تجارت کو فروغ ملے گا اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں