"وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام اور کاروباری برادری بہتر طرزِ حکمرانی، مؤثر شہری انتظامات اور بنیادی سہولیات کے مستحق ہیں۔”
کراچی کے عوام اور کاروباری برادری بہتر طرز حکمرانی اور بنیادی سہولیات کے مستحق ہیں، بلال اظہر کیانی

مزید خبریں
اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام اور کاروباری برادری بہتر طرز حکمرانی اور بنیادی سہولیات کے مستحق ہیں۔
انہوں نے یہ بات جہلم میں آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 39 جموں 6 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ صدیق اور ایل اے 42 ویلی 3 سے امیدوار سید شوکت شاہ کی انتخابی مہم کے آخری روز دینہ، دھنیالہ، کشمیر کالونی اور چوٹالہ میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میرپور ڈویژن کے عوام نے مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے تاہم پیپلز پارٹی اس حقیقت کو ہضم نہیں کر پا رہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ مہاجرین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ان کے جائز حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی۔وزیر مملکت نے کہا کہ 2 اگست کو آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں عوام ترقی، خدمت اور استحکام کے حق میں فیصلہ دیں گے۔ انہوں نے اظہار یقین کیا کہ میرپور ڈویژن کی طرح مہاجرین کی تمام نشستوں اور مظفرآباد ڈویژن میں بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔بلال اظہر کیانی نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پولنگ کے روز بھرپور انداز میں عوام کو گھروں سے نکالیں اور مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے منظم اور متحرک رہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں اور قومی یکجہتی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور عوام کا اعتماد ہی اس کی اصل طاقت ہے۔







