"آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں فی کلو 12 روپے 88 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔”
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں فی کلو 12 روپے 88 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر میں 152 روپے 1 پیسے اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 92 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔ ایل پی جی قیمتوں کا نوٹیفکیشن اوگرا کی ویب سائٹ www.ogra.org.pk پر دستیاب ہے۔ ترجمان اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی پیداواری قیمت سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس (سی پی) اور امریکی ڈالر کی شرحِ مبادلہ سے منسلک ہے۔ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں سعودی آرامکو سی پی میں 6.75 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ڈالر کی اوسط شرح مبادلہ میں 0.12 فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی۔







