راول ڈیم کے سپل ویز ہفتے کی صبح 6 بجے کھولے جائیں گے،این ڈی ایم اے

"نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بتایا ہے کہ راول ڈیم کے سپل ویز ہفتے کی صبح 6 بجے کھولے جائیں گے۔”

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ راول ڈیم کے سپل ویز کل ہفتے کی صبح 6 بجے کھولے جائیں گے،کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکین محتاط رہیں۔

جمعہ کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق راول ڈیم کے سپل کل ہفتے کی صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ راول ڈیم کا لیول 1748.30 فٹ پر پہنچ چکا ہے،این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا، کورنگ نالہ میں پانی کے بہائو میں اضافہ متوقع ہے۔این ڈی ایم اے نے کہا کہ کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکین محتاط رہیں، عوام سے التما س ہے کہ پانی کا بہائو تیز ہونے کی صورت میں نالہ اور نالے پر بنے عارضی پل کراس کرنے سے گریز کریں۔

مزید خبریں