کرغزستان کے صدر صدر جباروف اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے دونوں ممالک کے درمیان اتحاد پر مبنی تعلقات کے معاہدےپر دستخط کر دیئے۔شنہوا کے مطابق کرغز صدر کے پریس دفتر کے مطابق یہ معاہدہ آذربائیجان کے صدر کے سرکاری دورۂ کرغزستان کے دوران شہر چولپون آتا میں طے پایا۔معاہدے سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ مذاکرات ہوئے، جس کے بعد انہوں نے مشترکہ طور پر میڈیا …
کرغزستان اور آذربائیجان کے درمیان اتحاد پر مبنی تعلقات کے معاہدے پر دستخط

مزید خبریں
بشکیک۔1اگست (اے پی پی):کرغزستان کے صدر صدر جباروف اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے دونوں ممالک کے درمیان اتحاد پر مبنی تعلقات کے معاہدےپر دستخط کر دیئے۔شنہوا کے مطابق کرغز صدر کے پریس دفتر کے مطابق یہ معاہدہ آذربائیجان کے صدر کے سرکاری دورۂ کرغزستان کے دوران شہر چولپون آتا میں طے پایا۔معاہدے سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ مذاکرات ہوئے، جس کے بعد انہوں نے مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو کی۔
صدر صدر جباروف نے معاہدے پر دستخط کو مذاکرات کی اہم ترین کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی پیش رفت کرغزستان اور آذربائیجان کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی، ٹرانسپورٹ، سائبر سکیورٹی، تعلیم، مالیاتی منڈیوں کے ضابطہ کار اور قیمتی دھاتوں کی تجارت سمیت مختلف شعبوں میں متعدد دوطرفہ معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔ ان کے بقول یہ معاہدے دونوں ممالک کی جانب سے اپنے اتحادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار ہیں۔
آذربائیجان کے صدارتی دفتر کے مطابق صدر الہام علییف نے کہا کہ دونوں ممالک نے اپنے باہمی تعلقات کو اعلیٰ ترین سطح تک پہنچا دیا ہے، جو تعاون کو مزید فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتحادی تعلقات بڑی ذمہ داری کا تقاضا کرتے ہیں اور آذربائیجان اس ذمہ داری کو نبھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک بین الاقوامی فورمز، تجارت و معیشت اور سلامتی کے شعبوں میں ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے۔








