اٹلی کے جنوبی شہر نیپلز کے مغرب میں واقع کیمپی فلیگری کے علاقے میں 4.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ، ٹرین اور میٹرو سروسز متاثر ہوئی جبکہ متعدد عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اٹلی کے قومی ادارہ برائے ارضیات و آتش فشاں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز نیپلز کے مغرب میں واقع کیمپی فلیگری کا …
اٹلی میں 4.7 شدت کا زلزلہ، بجلی، ٹرین اور میٹرو سروسز متاثر، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا

مزید خبریں
روم۔1اگست (اے پی پی):اٹلی کے جنوبی شہر نیپلز کے مغرب میں واقع کیمپی فلیگری کے علاقے میں 4.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ، ٹرین اور میٹرو سروسز متاثر ہوئی جبکہ متعدد عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اٹلی کے قومی ادارہ برائے ارضیات و آتش فشاں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز نیپلز کے مغرب میں واقع کیمپی فلیگری کا علاقہ تھا، جس کی گہرائی تقریباً 3 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔








