ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا رکنِ قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا کہ مرحوم نے اپنی سیاسی زندگی میں عوامی خدمت، جماعت سے وفاداری اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا کہ مرحوم نے اپنی سیاسی زندگی میں عوامی خدمت، جماعت سے وفاداری اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

ان کا انتقال پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ملکی سیاست کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اپنی پوسٹ میں مرحوم کے اہلِ خانہ، بالخصوص ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ اور تمام سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےمرحوم کے بلند درجات کی دعا کی۔