وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، پیر سید عمران احمد شاہ نے پاکستان کے قونصل جنرل شکاگو زمان مہدی کے ہمراہ زکوٰة فاؤنڈیشن آف امریکہ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ آفس پہنچنے پر زکوٰة فاؤنڈیشن آف امریکہ کے سی ای او خلیل دمیر، ایڈوائزر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ فرخ رضا اور فاؤنڈیشن کی ٹیم نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران زکوٰة فاؤنڈیشن آف امریکہ کے …
حکومت کی ترجیح ہے کہ مستحق افراد کو علاج، تعلیم اور روزگار کی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچائی جائیں،پیر سید عمران احمد شاہ

مزید خبریں
چیچہ وطنی۔ 01 اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، پیر سید عمران احمد شاہ نے پاکستان کے قونصل جنرل شکاگو زمان مہدی کے ہمراہ زکوٰة فاؤنڈیشن آف امریکہ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ آفس پہنچنے پر زکوٰة فاؤنڈیشن آف امریکہ کے سی ای او خلیل دمیر، ایڈوائزر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ فرخ رضا اور فاؤنڈیشن کی ٹیم نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران زکوٰة فاؤنڈیشن آف امریکہ کے سی ای او خلیل دمیر نے وفاقی وزیر کو ادارے کی عالمی انسانی خدمات پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر ایک ڈاکومنٹری کے ذریعے بتایا گیا کہ فاؤنڈیشن دنیا کے 40 سے زائد ممالک میں یتیم بچوں کی کفالت، آفات سے متاثرہ افراد کی امداد، آٹ آف اسکول بچوں کی تعلیم، صاف پانی کی فراہمی، اسکل ڈویلپمنٹ، بحالی (ری ہیبلیٹیشن)اور ذہنی صحت سمیت متعدد شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہے۔وفاقی وزیر پیر سید عمران احمد شاہ نے ترک ثقافتی تہوار میں شرکت کی دعوت پر زکوٰة فاؤنڈیشن آف امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے فاؤنڈیشن کی عالمی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے پاکستان میں اس کے فلاحی کردار اور خدمات کی بھی تعریف کی۔
وفاقی وزیر نے اپنی وزارت کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت ملک بھر میں سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں کے ذریعے مستحق خاندانوں کی معاونت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP)، پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (PPAF)، پاکستان بیت المال اور ٹی وی او(TVO) غربت کے خاتمے، مالی معاونت، ہنرمندی، صحت، تعلیم اور سماجی بہبود کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ مستحق افراد کو علاج، تعلیم اور روزگار کی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچائی جائیں۔ اس موقع پر دونوں فریقین نے پاکستان میں غربت کے خاتمے، انسانی ترقی اور سماجی بہبود کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔دورہ کے اختتام پر وفاقی وزیر نے زکوٰة فاؤنڈیشن کی سربراہ کو پاکستان کے دورہ کے دعوت دی ۔ اس موقع پر شکاگو میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔








